15 جون 2009 - 19:30

کرم ایجنسی کے وسطی علاقے مسو زئی میں گن شب ہیلی کاپٹروں کی گولا باری سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دو روز کے دوران چار میزائل حملوں میں اکیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جاسوس طیارے سے میزائیل حملہ میر علی کے قریب نورک کے علاقے میں کیا گیا ۔حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔میزائل حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے علاقے میں نچلی پروازیں کررہے ہیں ۔جنوبی و شمالی وزیرستان میں منگل کے روز امریکی جاسوس طیارے سے تین حملے کئے گئے۔ منگل کی صبح جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں ہونے والے میزائل حملے میں 6 افراد موقع پر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ میں زخمی ہونے والے 5 شدت پسند آج صبح دم توڑ گئے۔ جس کے بعد سراروغہ میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ جبکہ منگل کی شام شمالی وزیرستان کے علاقہ ڈانڈے درپہ خیل میں جاسوس طیارے کے حملہ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ دو روز میں میزائل حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔  سراروغہ میں گزشتہ روزمیزائل حملے میں طالبان کے نو منتخب امیر حکیم اللہ محسود کے بھائی کلیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

 

دوسری جانب کرم ایجنسی کے وسطی علاقے مسو زئی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گولا باری سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔